اہم خبریں

نگہبان رمضان پیکج ،78496گھرانوں میں راشن پیکج تقسیم ہوگا

راولپنڈی( اے بی این نیوز )کمشنر راولپنڈی کا نگہبان رمضان پیکج کے لئے راشن بیگز کی تیاری کی مانیٹرنگ کے لئے انڈسٹریل سٹیٹ کا دورہ،ڈویژن بھر میں 378496گھرانوں میں راشن پیکج تقسیم ہوگا۔ انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ حکومت پنجاب کے نگہبان رمضان پیکج کی

مزید پڑھیں :جو ممبر پارلیمنٹ ایوان کو جعلی سمجھتے ہیں وہ رکنیت چھوڑ دیں، سراج الحق

تقسیم 05 مارچ سے شروع کی جائے گی۔رمضان راشن پیکج میں 10کلوگرام آٹاجبکہ چاول، چینی، گھی، بیسن 2کلو ہوں گے،ضلع راولپنڈی میں 67,628, ضلع جہلم میں 45181, ضلع مری میں 5541, ضلع اٹک میں 74624اور ضلع چکوال میں 64654گھرانوں ویرفیکیشن مکمل کی جا چکی ہے،

مزید پڑھیں :ن لیگی ایم این اے کی جانب سے 13لاکھ روپے کا پرتکلف ناشتہ
نگہبان رمضان پیکج کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کے لئے ڈپٹی کمشنر آفسز میں کنٹرول رومز قائم۔کمشنر راولپنڈی نے راشن بیگز میں شامل اشیاء ضروریہ کے معیار اور مقدار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ پانچوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کی اور کام کا جائزہ لیا۔کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ اس اجلاس
مزید پڑھیں :شہباز شریف تقریر میں خود کو غلطی سے اپوزیشن لیڈر کہہ گئے

میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن سید نذارت علی، ڈی جی آرڈی اے سیف انور جپہ، ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا و دیگر متعلقہ آفسران کے علاوہ ڈپٹی کمشنر اٹک، جہلم، چکوال اور مری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔کمشنر راولپنڈی ھے کہا کہ آئندہ دو دنوں میں ڈویژن بھر کے مستحقین کے ڈیٹا کو ویریفائی کر کے ختمی لسٹ مرتب کی جائے،مستحقین کو دئیے جانے والے رمضان راشن پیکج میں رکھی جانے والی اشیاء ضروریہ کی کوالٹی کو یقینی بنایا جائے۔ راشن کی پیکجنگ کے دوران ڈپٹی کمشنر خود مانیٹرنگ کریں،
مزید پڑھیں :شہباز شریف ،نواز شریف کا سیاسی سفر

اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام پیکجز میں چیزوں کی مقررہ مقدار اور کوالٹی میں کوئی کمپرومائز نہ ہو،آئندہ سوموار تک پیکجنگ مکمل کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر کل تک اپنا ٹرانسپورٹیشن اور سکیورٹی پلان بھی فنلائز کر یں،لسٹ کی ویریفیکیشن کے دوران شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ انجینئیر عامر خٹک ،اس دوران لسٹ میں موجود لوگ جو اب
مزید پڑھیں :مولانافضل الرحمان کاصدارتی الیکشن میں ووٹ نہ دینے کااعلان

اس پیکج کے اہل نہیں رہے اور نان ویریفائیڈ کی الگ لسٹ مرتب کی جائے۔ڈپٹی کمشنرز آفس میں کنٹرول روم قائم کر کے تمام پراسس کی مانیٹرنگ کی جائے،ڈویژن بھر 378496گھر انے شامل ہیں جو مستحقین اور نگہبان رمضان پیکج کے لئے اہل ہیں،

مزید پڑھیں :صدارتی الیکشن کا ووٹ مانگنے والوں سے 15 سال کا حساب مانگیں گے، فاروق ستار
اب تک ڈویژن بھر میں مجموعی طور ہر 68% ویرفیکیشن مکمل کی جا چکی ہے،راشن بیگ تقسیم کے حوالے سے متعلقہ محکمے اپنے تمام انتظامات ترجیح بنیادوں پر مکمل کریں،بروقت اور بہترین انداز سے راشن بیگز کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے، راشن بیگز مستحقین کے گھروں تک پہنچائے جائیں تاکہ مستحقین کو راشن بیگ کی فراہمی میں کسی قسم کی پریشانی یا دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

متعلقہ خبریں