سیلفی بنوانا مداح کو مہنگاپڑ گیا،شکیب الحسن نے تھپڑ جڑدیا

ڈھاکہ(نیوزڈیسک) سیلفی بنوانا مداح کو مہنگاپڑ گیا،شکیب الحسن نے تھپڑ جڑدیا۔ یہ پہلی با ر نہیں ایسا پہلے بھی کئی بار کر چکے جب اُنہیں اپنے غصے پر قابو نہ رہا اور پھر انہیں اس پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔ واضح رہے کہ بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن نے سیاست میں بھی میدان مارلیا ہے اور بھاری اکثریت سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہو گئے ہیں ۔شکیب الحسن نے اپنے حریف کو 1 لاکھ 50ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست دی ہے ، چیف ایڈمنسٹریٹر نے بھی ان کی جیت کی تصدیق کردی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔شکیب الحسن وہ بیک وقت تینوں کرکٹ فارمیٹس میں نمبر ون آل راؤنڈر رینکنگ رکھنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔
بنگلا دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے رواں سال ہونے والے عام انتخابات میں حکمران جماعت کی جانب سے ماگورا حلقے 1 سے ناصرف انتخابات میں حصہ لیا بلکہ بھاری اکثریت سے جیت بھی گئے۔