بھارت کشمیر یوں کے جذبے کو دبا نہیں سکتا،مرتضی ٰ سولنگی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) نگران وزیر اطلاعات مرتضی ٰ سولنگی نے کہا کہ کشمیر یوں کے جذبے کو کوئی دبا نہیں سکتا، کشمیری عوام پر ظلم کی تاریخ دہائیوں پر محیط ہے، جبر بڑھنے کے باوجود کشمیریوں میں آزادی کی تڑپ بڑھی ہے۔،وزیر اطلاعات مرتضی ٰ سولنگی نے یوم سیاہ کے حوالے سے نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی شدید خلاف ورزی کی ہے ،کشمیریوں کے متعلق قراردادوں کی خلاف ورزی سے اپنے آئین سے بھی روگردانی کررہا ہے ، کوئی طاقت آزادی کی تحریک کو نہیں روک سکتی،کشمیر کامسئلہ حل کیے بغیر خطے میں امن نہیں ہوسکتا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کی خصوصی معاون برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا کہ ظلم و بربریت اور ریاستی دہشتگردی کے با وجو د بھا رت کشمیریو ں کا جذ بہ حریت کم نہیں کر سکا ، کشمیریوں کے حوصلے پست ہوئے اور نہ ہی وہ اپنے حق سے پیچھے ہٹنے پر تیار ہیں، 7 دہائیوں سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھارت نے کشمیریوں کا بنیادی حق سلب کر رکھا ہے۔