ایران کیساتھ تجارتی معاہدے،پاکستان کو پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، امریکہ

واشنگٹن(نیوزڈیسک)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈیوں میں سے ایک ہے ۔ پاکستان کوتہران کیساتھ تجارتی معاہدے مہنگے پڑسکتے ہیں ۔ ان معاہدوں کے باعث پابندیوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ نے تجارتی پابندیوں پر ممکنہ خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دے دیا۔ ترجمان امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ ممکنہ پابندیوں کا جائزہ نہیں لے رہے۔۔پاکستان کو ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے سے باز رہنے کا مشورہ دیتے ہیں جبکہ امریکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے حق میں نہیں ۔
امریکہ نے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں‌پر رپورٹ جاری کردی
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاک ایران تجارتی معاہدوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ پابندیوں کے خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈیوں میں سے ایک ہے، اپنی شراکت داری کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔