پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 8 فیصد کمی

کراچی(نیوز ڈیسک )رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی برطانوی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
پاکستان بیورو آف شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مارچ 2023 کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 12.084 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا گیا جو کہ گزشتہ مالی سال کے 13.083 ارب ڈالر کے مقابلے میں 8 فیصد کم ہے۔
رپورٹ کے مطابق مارچ 2024 میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کے حجم میں 1.506 بلین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو کہ گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ ہے۔
مارچ 2023 میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 1.206 بلین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔فروری کے مقابلے مارچ میں ماہانہ بنیادوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ فروری میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 1.246 بلین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا۔