Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

خونی بسنت،فائرنگ،درجنوں زخمی

راولپنڈی( اے بی این نیوز    ) بسنت کے دوران فائرنگ، زخمیوں کی تعداد 30 ہوگئی تمام زخمی افراد کو بینظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا گیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق 9افراد گولیاں لگنے کے باعث زخمی ہوئے،10 افراد ڈور پھرنے کے باعث زخمی ہوئے،راولپنڈی:پانچ افراد چھتوں سے گرنے کے باعث زخمی ہوئے،

مزید پڑھیں :بسنت پرغیرمعمولی ہوائی فائرنگ،تحقیقات کیلیے 5 رکنی جے آئی ٹی تشکیل

پولیس کا پتنگ بازی اورہوائی فائرنگ کے خلاف موثر کریک ڈاؤن، پولیس افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر کریک ڈاؤن کی نگرانی اور موثر کنٹرول کو یقینی بنا رہے ہیںپتنگ بازی اورہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے پولیس کے1500 افسران فرائض سرانجام دے رہے ہیں،ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ پتنگ بازی اورہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جارہاہے،پتنگ بازی اورہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے تمام

وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیںشہریوں سے التماس ہے کہ پتنگ بازی اورہوائی فائرنگ جیسے مشغلوں اورغیر قانونی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کریں۔راولپنڈی میں بسنت کے دوران قاتل ڈور کا آزادانہ استعمال،راولپنڈی پولیس نے تمام فلائی اوورز پر موٹرسائیکلز کا داخلہ بند کردیا،مری روڈ، ائیرپورٹ روڈ کے فلائی اوورز موٹرسائیکل سواروں کیلئے بند کردئیےراولپنڈی کے مختلف علاقے فائرنگ سے گونج اٹھے۔