اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

جمعہ30اکتوبر،آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔کیریئر ،ملازمت، محبت، صحت، پیسےسے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کو آج صبح سے ہی ایک اچھی خبر ملے گی جس کو لے کر آپ کو کافی سکون نصیب ہو گا اور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اُس کے ہونے کا امکان بھی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

دوستوں کی محفل بھاری پڑ سکتی ہے اپنوں میں بھی یہی حال ہے آج کل ذرا سوچ سمجھ کر قدم اٹھائیں تاکہ بعد میں پچھتانا نہ پڑے، اس وقت صدقے کی ضرورت ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو لوگ کسی تبدیلی کے انتظار میں تھے شاید اب اُن کو ایسا نہ کرنا پڑے انشاءاللہ موجودہ جگہ ہی فائدہ حاصل ہونے کے امکانات روشن ہیں آج اچھی خبر بھی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جن افراد نے روز گار میں پچھلے کافی دِنوں تنگی دیکھی ہے اُن کےلئے راستے کھل رہے ہیں۔ وہ اب اپنے لئے اچھی خبر سن سکیں گے، قرض کے حوالے سے بھی بہتری ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ہر ایک کا اعتبار نہ کریں آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ آپ کس قدر آزمائش میں خود چل رہے ہیں،کیوں اپنی مشکل بڑھا رہے ہیں یہ مناسب نہیں ہے،اپنا صدقہ دیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

موجودہ جگہ میں نوکری میں بہتری کی اُمید ہے اور جو کسی طرف سے رقم کے انتظار میں تھے اُن کے لئے خوشی کی خبر بھی ہے اور رشتہ وغیرہ کی بندش بھی اب ٹوٹ گئی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ دوسروں کی وجہ سے خود کو مشکل میں نہ ڈالیں،جہاں تک مدد ہو سکتی ہے کر لیں اس کے آگے نہ جائیں، اس وقت آپ کو صرف اپنے مستقبل پر نظر رکھنی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جو لوگ عرصہ دراز سے کسی بڑے مقصد کی کوشش میں ہیں انشاءاللہ اس کے قریب پہنچ چکے ہیں اور ان کو اپنے مقاصد میں کامیابی ملنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

بند دروازہ کھل رہا ہے کسی غیبی انداز سے اِس میں آپ کے لئے کیا کیا ہے یہ بہرحال وقت ہی بتائے گا آپ کے لئے بڑی اُمید ہے کچھ اچھا ہی ہونے والا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

ایک باہر کا شخص انشاءاللہ آپ کی مدد کر کے حیران کر دے گا آپ جس طرف بھی مشکل میں تھے اس سے حیران کن طریقے سے نکلیں گے عقل ساتھ نہیں دے گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آج ایک بار پھر آپ کےلئے بڑی اہم خوشی کی خبر ہے جو لوگ کافی دِنوں سے کسی کوشش میں تھے وہ اب اس میں کامیاب ہوتے نظر آتے ہیں البتہ اپنوں کی مخالفت موجود ہے۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کی جو رکاوٹ کافی دِنوں سے تھی وہ آج شام تک ختم ہو جائے گی۔اِس وقت صورتحال بڑی بہتری کی جانب چکل نکلی ہے آپ پریشان نہ ہوں اب انشاءاللہ اچھا ہی ہو گا۔

مزیدپڑھیں: آج بروز جمعہ 30 اکتوبر صرافہ بازار میں سونے کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں