اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج جمعہ کا دن کیسا رہے گا؟

جمعہ9اکتوبر،آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔کیریئر ،ملازمت، محبت، صحت، پیسےسے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ ایک بار پھر تمام معاملات کا جائزہ لیں کس مقام پر خرابی ہے اس کا اندازہ ہو جائے گا۔ بس اس کو درست کر لیں انشاءاللہ سب بہتر ہونا شروع ہو گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ایک بار پھر صورتحال میں غیر متوقع تبدیلی کے اشارے ملنا شروع ہو گئے ہیں آپ جن معاملات میں پھنسے ہوئے تھے اُن میں سے نکل سکیں گے آج اہم دن ہو گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ کافی دنوں سے اپنوں سے اختلاف اور جھگڑوں کا شکار چلے آ رہے ہیں ان کو فوری طور پر ان سے دور رہنے کا مشور ہے ورنہ بڑا نقصان ہو گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اب حالات تبدیلی کی طرف جا رہے ہیں اللہ سے بڑی اُمید ہے کہ یہ آپ کے لئے خوشگوار ثابت ہو گی اور جو لوگ بندش میں ہیں وہ بھی اب آزاد ہوں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج کا دن آپ کے لئے ایک اہم معاملے سے نکلنے کی خبر لے کر آیا ہے آپ کو مالی معاملات میں بھی بہتری ملنے کی اُمید ہے، رشتے کی بندش بھی ٹوٹ گئی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج کا دن آپ کے لئے بڑا اچھا ثابت ہو گا انشاءاللہ آپ کو اپنے ایک مقصد میں کامیابی حاصل ہو گی اور جو لوگ روزگار کے لئے سفر کرنا چاہتے ہیں وہ تیاری کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کے لئے اب کوئی نیا ر استہ کھل جانے کی اُمید ہے، جس مسئلے کا شکار ہیں انشاءاللہ اُس سے نکل جائیں گے اور جو رکاوٹیں تھیں اب دور ہو رہی ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
روزگار کے حوالے سے اہم بات سامنے آئے گی اور جس بھی بات کو لےکر کافی دِنوں سے پریشان تھے اُس کا کوئی حل ضرور نکل آئے گا آج اچھا دن ثابت ہو گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
صحت کا صدقہ دیں اپنے اور اپنے گھر والوں کا۔یہ مسئلہ خرابی کی طرف جا رہا ہے اگر لاپرواہی کی تو، اور اپنے آپ کو کسی بھی دِل لگی جیسے معاملے سے دور ہی رکھیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ جان بوجھ کر غلطیاں کر رہے ہیں آپ کو اندازہ ہی نہیں کہ کیا ہو رہا ہے اور اس کے لئے کیا فیصلہ کرنا ہے آپ توجہ سے کام لیں اور اب پوری توجہ خود پر رکھیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ جو بھی حالات دیکھ رہے ہیں وہ عارضی ہیں آپ کو اندازہ بھی ہے کہ آگے چل کر کتنے اچھے دِنوں سے واسطہ رہے گا اگر معلوم ہو جائے تو آپ کچھ وقت برباد نہ کریں۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج ایک خوشگوار دن ہے آپ کی روحانی مدد ہو گی اور کسی جانب سے بڑی خوشخبری بھی ملے گی،جو لوگ کسی بھی سلسلے میں رقم چاہتے ہیں انشاءاللہ مل جائے گی۔

مزیدپڑھیں: آج بروز جمعہ 9 اکتوبر صرافہ بازار میں سونے کی قیمت

متعلقہ خبریں