اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کاآج کا دن کیسا رہے گا؟

اتوار20ستمبر،آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

جن معاملات میں کافی دنوں سے رکاوٹیں آ رہی تھیں، اللہ پاک سے بڑی امید ہے کہ وہ اب ختم ہو جائیں گی اور شاید اگلے تین چار یوم میں آپ مکمل آزادہو جائیں گے پھر ہر معاملے میں بہتری محسوس کریں گے اور وہ راستے بھی انشاءاللہ کھل جائیں گے جو تصور میں بھی نہیں تھے۔ یہ ہفتہ مالی حوالے سے بھی اچھا رہے گا اور بے روزگار افراد کے لئے تو بہترین ہوسکتا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

ایک پریشانی ختم نہیں ہوتی، دوسری گلے پڑ جاتی ہے جیسے کسی انجانی سی بندش وغیرہ کا شکار ہیں۔ آپ یاحی یا قیوم اور یا کریم یا سلام،1000مرتبہ روزانہ پڑھا کریں۔ حسب ِتوفیق صدقے کا عمل بھی جاری رکھیں ، کسی بھی رسکی کام میں ہاتھ نہ ڈالیں اور نہ ہی اپنے راز کی بات کسی سے کریں۔ ماضی میں جو ہو چکا ہے ،اس کو بھول کر اب ایک نئی زندگی شروع کرنے کی کوشش کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

اللہ پاک تو وہ سب دیکھ رہے ہیں جو آپ کررہے ہیں، اس لئے کوشش کریں کہ اپنی تنہائیوں کو خاص طور پر پاک رکھیں اور حقوق العباد کے حوالے سے اپنے معاملات ٹھیک کریں۔ ضروری نہیں کہ آپ ہر معاملے میں ٹھیک ہوں، اپنی غلطیوں کی بھی اصلاح کریں، جب نیت صاف ہو جائے گی تو ہر بگڑے ہوئے کام بھی سنورنا شروع ہو جائیں گے، سچی توبہ ضروری ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اللہ پاک سے بڑی امید ہے کہ آپ کووہ ہر مشکل سے نکال دیں گے ۔ بس آپ کے توکل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ آپ ادھر اُدھر مت جائیں، راستہ صرف ایک ہی ہے، وہ اللہ کا ہے۔ اپنی ساری پریشانیاں ،ساری مشکلات اور دکھ، اس سے کریں وہ آپ کی باتیں سنے گا بھی اور آپ کو ان سب سے نکال کر نواز دے گا بھی، حسبنا اللہ و نعیم الوکیل 50مرتبہ اورتیسرا کلمہ 100بار روزانہ پڑھیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

اگر باہر جانے کی خواہش ہے تو بسم اللہ کرکے اس طرف کوشش شروع کر دیں۔ انشاءاللہ آ پ کی محنت رنگ لائے گی اور آپ کو جلد خوشخبری مل جائے گی اور جو لوگ عرصہ دراز سے رشتے وغیرہ کی بندش کا شکار ہیں، وہ اب اس سے آزاد ہیں،اب دو تین رشتے اوپر نیچے آ سکتے ہیں۔ آپ تھوڑا سا اپنی سطح سے نیچے آکر فیصلہ کرلیں، انشاءاللہ زندگی خوشگوار انداز سے ہی گزرے گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اب آپ کو زندگی ایک بار پھر موقع دے رہی ہے کہ آپ ان تمام رشتوں کو دوبارہ اپنے ساتھ لے کر چلیں جو برسوں پہلے پیچھے رہ گئے تھے ،اس بار آپ نے صلہ رحمی کا معاملہ نہ اپنایا تو بڑا پچھتاوا ہوگا۔ اپنی سطح سے نیچے آکر چلیں، اللہ پاک ضرور عزت سے نوازیں گے اور چھوٹا موٹا جو کام بھی ملے آپ اس کو پکڑلیں یہ کام آگے چل کر آپ کے لئے باعث برکت بن جائے گا، انشاءاللہ

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کے لئے یہ ہفتہ انشاءاللہ بڑی اچھی خبریں لے کر آرہا ہے اور مستبقل کے حوالے سے آپ کے لئے اہم مواقع بھی سامنے آئیں گے سمجھداری سے کام لیں گے تو بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں اور اگر جذباتی پن دکھایا یا دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر الٹے سیدھے کاموں میں پڑے رہے تو ایک شاندار وقت کو ہاتھوں سے گنوا کر برسوں پچھتاوے کی آگ میں جلتے رہیں گے، اب خود فیصلہ کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

ایک بار پھر وہ دروازہ آپ کے لئے کھل رہا ہے جو برسوں پہلے بند ہو گیا تھا۔ اس وقت مالی معاملات میں بھی بہتری کی امید ہے، بے روزگار افراد کے لئے خوشخبری بھی ، جو لوگ ہمت کرکے ان اچھے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے وہ بڑی کامیابی حاصل کرلیں گے۔ بس اپنے خاندانی معاملات کو چھوڑ دیں، ان جھگڑوں میں آپ خود کو ہرگز نہ لائیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

ایک طرف سے مالی فائدہ ملنے کا امکان، ممکن ہے کہ بلاک رقم کی واپسی ممکن ہو سکے ۔جولوگ کسی بھی نئے کام کی ابتدا چاہتے ہیں، صرف چند یوم صبر کرلیں، اللہ سے بڑی امید ہے کہ وہ اسی میں فائدہ اور برکت دے دیں گے، جو بھی حالات خراب تھے، وہ اب ٹھیک ہونے جا رہے ہیں۔ انشاءاللہ برسوں کے بعد قسمت مہربان ہوئی ہے۔ آپ اب اس کی قدر ضرور کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

راستہ کھل رہا ہے۔ اب آپ کو آگے بڑھنے میں انشاءاللہ کامیابی ہوگی۔ آپ نے بڑے سخت دن دیکھے ہیں، یہ آپ کی ہمت ہے۔ انشاءاللہ اب ان کا پھل ملے گا ۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کے سارے نقصان پورے ہوں گے اور اتنے عرصے میں جو فائدہ رک گیا تھا وہ بھی مل جائے گا کہ زندگی میں عرصہ دراز کے بعد ایک بہترین وقت قریب آ رہا ہے۔ اس کی قدر کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

عشق و محبت میں کامیابی کے امکانات ان لوگوں کے لئے نظر آتے ہیں جن کی نیت صاف ہے جو جسمانی کشش کی طرف نہیں جاتے اور اپنے دل و دماغ کو صاف رکھتے ہیں۔ جن لوگوں کو اپنے رشتے وغیرہ میں بندش کا سامنا تھا، وہ لوگ اب آزاد ہیں،آنے والے دن انشاءاللہ بڑے شاندار اور آپ کے لئے بہترین خبریں لا رہے ہیں جو شائد زندگی بدلنے کے لئے بڑا اقدام ثابت ہوں گے۔

برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

رب مہربان تو جگ مہربان، آپ صرف اللہ پاک کوراضی رکھیں اور اس میں حقوق سے زیادہ حقوق العباد کا خیال بھی رکھیں، وہ اپنے معاملات کو معاف کر دے گا مگر دوسرے کے ساتھ جو خرابیاں کی ہوں گی، ان کی معافی تو آپ کو وہ لوگ ہی دے سکیں گے، اس لئے فوری اصلاح کرلیں، اپنی سطح سے نیچے آجائیں،اللہ پاک سے مدد مانگیں، نیت ٹھیک ہوئی تو سب کچھ خود بخود بہتر ہونا شروع ہو جائے گا۔

مزیدپڑھیں: آج بروز اتوار20 ستمبر صرافہ بازار میں سونے کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں