اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

بدھ 14ستمبر،آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
کسی جانب سے اچھی اور بڑی خبر ملنے والی ہے جس کی وجہ سے آپ کو کافی اچھی بہتری محسوس ہو گی اور جو لوگ بیروزگار تھے اُن کا سلسلہ بھی اب بننا شروع ہو جائے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ فضول کاموں کی طرف نہ جائیں اور اس کام میں ہاتھ ڈالیں جس کے بارے میں آپ کو علم ہو، جو لوگ عرصہ دراز سے نوکری کی تلاش میں ہیں اب کامیاب ہوںگے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
صورتحال تک جا کر ٹھیک ہو گی جب آپ اپنے دلی معاملات اور جذبات کو قابو میں رکھنے میںکامیاب ہونگے موبائل کی وجہ سے آج کل آپ معقول کاموں کی طرف توجہ دے رہے ہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ ماضی کی غلطیوں اور نقصانات کو بھول نہ اب آگے بڑھیں آپکو انشاءاللہ ضرور کامیابی ملے گی اس وقت ایک صاف اور سیدھا راستہ آپ کی نظر کے سامنے آنے والا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اللہ سے اچھے کےلئے دُعا کریں اور خود بھی اپنی غلطیوںکی اصلاح کریں اِس وقت آپ کو اس وقت کوئی راستہ دکھائی نہیں دے رہا اور مسلسل کسی بندش جیسی صورتحال میں چلے آ رہے ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اللہ بڑا مہربان ہیں آپ توجہ کر کے سچے دِل سے اُسے پکاریں تو سہی وہ آپ کو ہر مشکل سے نکال دےگا اور آپ کےلئے جو آسانیاں ہونگی آپ سوچ بھی نہیں سکتے آج اہم دن ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
زائچے میں زحل کی موجودگی آپ کے کاموں کی اصل رکاوٹ ہے اس کو نکلنے میں ابھی دو تین دن اور لگ سکتے ہیں اسلئے انتظار کریں اور جو کام کر رہے ہیں اُسی پر توجہ دیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو وارننگ دی جا رہی ہے کہ غصہ نہ کریں اور خاص طور پر خانگی امور میں اپنوں سے اختلافات والا خانہ کھلا ہوا ہے وہ آپ ان سے جھگڑے کروانے میں سازش کر لے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ ان دِنوں ایسی پریشانیوں اور مشکلات کا شکار ہیں جس کا آپ سے کوئی خاص تعلق بھی نہیں ہے، پھر بھی آپ کافی بے چینی محسوس کر رہے ہیں اور ٹینشن کا شکار ہیں صدقہ دیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
تبدیلی کے حوالے سے تیزی آتی جا رہی ہے آپ کو اب اس پر خاص توجہ دینی اور ایک اچھا موقع آپکے ہاتھ میں ہے اس کو مت گنوائیں اور ملنے والی آفر سے فائدہ اٹھائیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کافی دِنوں سے پریشانیوں کا شکار چلے آ رہے ہیں اور انشاءاللہ اب اس میں جاری نحوست ختم ہونے جا رہی ہے آپ دوپہر کے بعد ہی آپ کو واضح طور پر محسوس ہو جائےگا۔

برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آرام سے چلیں اور کسی طرح کا بھی شاٹ کٹ راستہ اختیار نہ کریں جس کی وجہ سے آپ کو آگے چل کر مشکلات پیش آئیں اور آج جو چلے اسے مقدر سمجھ کر رکھ لیں بہتر ہے۔

مزیدپڑھیں: پیٹرول مہنگا ہونے پر حکومت کا بڑا پلان، 4 دن کام اور 3 دن چھٹی کی تجویز

متعلقہ خبریں