ماہرین نے بڑھتی عمر کی رفتار سست کرنے والا جز دریافت کرلیا

کولمبیا(نیو زڈیسک) ماہرین نے بڑھتی عمر کی رفتار سست کرنے والا جز دریافت کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گوشت یا مچھلی جیسی غذاؤں میں موجود جزو ٹورِین ،عمر بڑھنے کی رفتار کو سست کرتا ہے ۔ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے کہ جس میں ماہرین نے چوہوں کے گروپ کو ٹورِین سپلیمنٹ دیا تو ان کی صحت اور زندگی میں 12 فیصد بہتری آئی۔
اس ان میں عمر بڑھنے کی رفتار میں کمی ہوئی۔ اس تحقیق سے ہونے والے نتائج سے ثابت ہوا کہ اب یہ مرکب کا انسانوں پر بھی تجربہ کیا جاسکتا ہے ۔ بڑھتی عمر کی رفتار کو روکنے کے لیےسائنس دان کئی دہائیوں سے کوششیں کر رہے ہیں ا س حوالے سے کولمبیا یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر وجے یادو نے کہا کہ انسانی معاشرے کی عمر بڑھ رہی ہےاس بڑی وجہ مالیکیولر مرکبات میں تبدلی ہے۔ اس تبدیلی کے عوامل تلاش کر کے عمربڑھنے کی رفتار کو سست کیا جاسکتا ہے ۔ ٹورِین مرکب ہی وہ چیز ہے جو انسان کو زیادہ عرصے تک زندہ اور صحت مند رکھ سکتی ہے ۔ اس حوالے سے سائنس دانوں نے چوہوں پر تحقیق کی ان میں سے چوہوں کے نصف گروپ کو ٹورِین کی خوراک دی گئی جبکہ آدھے گروپ کو دوسرا محلول دیا گیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ٹورین کا مرکب لینے والے چوہوں کی زندگی 12 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دوسرے کا نتیجہ اس کے برعکس تھا۔