پاکستان میں نئی وباکی انٹری،قومی ادارہ صحت کی ہنگامی ایڈوائزری جاری

کراچی (اے بی این نیوز)قومی ادارہ صحت نے نیگلیریا بارے ہنگامی ایڈوائزری جاری کر دی وفاقی، صوبائی محکمہ صحت، واٹرو سینیی ٹیشن ایجنسیز کو ایڈوائزری ارسالایڈوائزری کا مقصد شہریوں کو نیگلیریا بارے آگاہی، متعلقہ اداروں کو خبردار کرنا ہے۔متعلقہ ادارے نیگلیریاکی روک تھام کیلئے پیشگی اقدامات کریں،مشتبہ نیگلیریا کیسز کی بروقت شناخت اورعلاج کیلئے اقدامات کریں۔پاکستان میں نیگلیریا کیسز، اموات 2008 سے رپورٹ ہو رہی ہیں۔14 سال میں پاکستان میں نیگلیریا سے 150 سے زائد اموات ہو چکی ہیں،رواں برس ملک میں نیگلیریا سے تین اموات ہو چکی ہیںبڑے شہروں میں نیگلیریا کنٹرول کیلئے لانگ ٹرم پلاننگ کی جائے ،نیگلیریا مٹی، گرم میٹھے پانی، جھیل، تالاب، گرم چشموں میں رہتا ہے،نیگلیریا نہانے، تیراکی کے دوران ناک سے جسم میں داخل ہوتا ہے،نیگلیریا شریانوں کے ذریعے انسانی دماغ تک پہنچ جاتا ہے۔نیگلیریا فولیری کا امیبا دماغ کھانے والا انفیکشن ہے۔نیگلیریا دماغ میں انفلیمیشن، رگیں پھٹنے کا باعث بنتا ہے۔

نیگلیریا کی علامات گردن توڑ بخار سے ملتی جلتی ہیں۔تیز بخار، سردرد،قے، گردن میں کھچاو نیگلیریا کی علامات ہیں۔بھوک کی کمی، چڑ چڑاپن، بے چینی، روشنی سے ڈر، اعصابی معذوری، نیگلیریا کی علامات ہیںنیگلیریا کی آخری کلینیکل سٹیج پر مریض کوما میں چلا جاتا ہے نیگلیریا کے مریض تین تا سات روز میں انتقال کر جاتے ہیںنیگلیریا کیسز میں اموات کی شرح ستانوے فیصد سے زائد ہے پچھتر فیصد کیسز میں نیگلیریا کی تشخیص موت کے بعد ہوتی ہے۔نیگلیریا کی تصدیق کیلئے سی ایس ایف سیمپل کی مائیکروسکوپی ہوتی ہے نیگلیریا کی تصدیق کیلئے دماغ و ریڑھ کی ہڈی سے محلول لیا جاتا ہےکلورین کا استعمال نیگلیریا کا فوری اور مکمل خاتمہ کرتا ہےمحکمہ واٹر سپلائی پانی میں کلورین کی مقررہ مقدار شامل کرےمتعلقہ ادارے واٹر ٹینک،پائپوں کی صفائی کا خیال رکھیںنیگلیریا کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔شہری تازہ گرم پانی والے مقامات پر نہانے سے گریز کریں،سوئمنگ پول کے پانی میں کلورین کی ملاوٹ یقینی بنائی جائے۔شہری بغیر کلورین پانی والے سوئمنگ پول کا استعمال نہ کریں۔شہری سوئمنگ کے دوران ناک میں پانی ڈالنے سے گریز کریں۔