ذیابیطس دنیا بھر میں پنجے گھاڑنے لگا، 11 فیصد بھارتی اس مرض کا شکار ہوگئے

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) ذیابیطس دنیا بھر میں پنجے گھاڑنے لگا، 11 فیصد بھارتی ذیابیطس میں مبتلاء ہوگئے۔تفصیلات بھارتی حکومت کی نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ 11 فیصد ذیابیطس کا شکار ہیں جبکہ ہائپرٹینشن اور مٹاپے میں پہلے سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ تحقیق بھارت کی31 ریاستوں کے 1 لاکھ13 ہزار افراد پر کی گئی ، جس سے ثابت ہوا کہ 15 فیصد بھارتی پری ڈائیبیٹک مرحلے میں جبکہ تقریباً35 فیصد ہائپر ٹینشن میں مبتلا ہیں ۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے ماہر کا کہنا ہے کہ بھارت میں10 کروڑ10 لاکھ افراد ذیابیطس میں مبتلا ہیں جو کہ 2021 کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہے ، واضح رہے کہ 2021 میں انٹرنیشنل ڈائیبیٹیز فیڈریشن کے مطابق 7 کروڑ42 لاکھ ذیابیطس میں مبتلاء تھے۔