شوگر کے مریض کس وقت ورزش کریں ،نئی تحقیق سامنے آگئی

اسلا م آباد(نیوزڈیسک) شوگر کنٹرول کرنے کیلئے کس وقت ورزش کریں ،نئی تحقیق سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق صبح اور شام کی ورزش کے اپنے فوائد ہیں لیکن ماہرین نے اس بات کا خطرہ بھی ظاہر کیا ہے کہ یہ شوگر کے مریضوں میں امراض قلب کے امکانات بڑھا سکتی ہے۔اب نئی آنے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے ذیابیطس ٹائپ ٹو کے مریضوں کے لیے صبح یا رات کے بجائے دوپہر کو ورزش کرنا فائدہ مند قرار دیا گیا ہے۔اس وقت کی ورزش شوگر کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے ۔ واضح رہے کہ ماضی میں کی تحقیقات میں شوگر سے بچاؤ کے لیے صبح یا رات میں کی جانے والی ورزش کے ممکنہ خطرات بھی بتائے گئے ہیں ۔