پمز کے 40 ڈاکٹروں سمیت 400 ملازمین کی ریگولرائزیشن تاحال نہ ہونے کاانکشاف

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )پمز کے 40 ڈاکٹروں سمیت 400 ملازمین کی ریگولرائزیشن تاحال نہ ہونے کاانکشاف، قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین اپنے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر برہم،کمیٹی نے ایف ایم ٹی آئی کے ملازمین کو ایک ہفتے میں ریگولرائز کرنے کا حکم دے دیا جبکہ ای پی اے کے 57 ملازمین کو ریگولرائز کرنے کے لئے دو ہفتوں کا وقت دے دیا،قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کا چیئرمین قادر خان مندوخیل کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پمز کے ایف ایم ٹی آئی ملازمین سے متعلق زیربحث آیا، رکن کمیٹی عالیہ کامران نے کہا کہ جب وہ ایکٹ ختم ہو گیا تو ان ڈاکٹروں کا کیا ہو گا؟ یہ پڑھے لکھے اور قابل بچے ہیں،کمیٹی کی جانب سے واضح ہدایات دی گئیں تھیں،ہم نے ڈاکٹروں کی تنخواہیں بڑھانی ہیں،پمز اور دوسرے ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کی تنخواہیں بڑھنی چاہئیں، اجلاس میں ایکسپینڈڈ پروگرام آن ایمیونائزیشن (ای پی آئی) ملازمین کی ریگولرائزیشن نہ ہونے کا معاملہ زیر بحث آیا،متاثرہ ملازمین نے کمیٹی کو بتایا کہ فیڈرل ای پی آئی کے ملازمین ریگولر ہو گئے ہیں،ہمیں نہیں کیا گیا، ہمارے کچھ لوگوں کے دو دن سے چولہے بند ہیں، چیئرمین کمیٹی نے وزارت صحت حکام سے استفسار کیا کہ کیوں آپ ان ملازمین کے ساتھ ظلم کررہے ہو، جس پر وزارت صحت حکام نے کہا کہ دو ہفتے دے دیں ہم ان ملازمین کو ریگولرائز کریں گے،کمیٹی نے ای پی اے کے 57 ملازمین کو ریگولرائز کرنے کے لئے دو ہفتوں کا وقت دے دیا اور معاملے پر رپورٹ بھی طلب کرلی۔