اسمارٹ فونز کا زیادہ استعمال آپ کو جوڑوں کے درد میں مبتلا کرسکتا ہے ،ماہرین

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) اسمارٹ فونز کا زیادہ استعمال آپ کو جوڑوں کے درد میں مبتلا کرسکتا ہے۔ نئی تحقیق سامنے آئی ہے کہ اسمارٹ فون کے زیادہ استعمال سے چھوٹے بچوں میں جوڑوں کے امراض میں اضافہ ہوا ہے ۔ماہرین نے اس بارے میں خبردار کیاکہ اسمارٹ فون کا زیادہ استعمال نیند کے معیار ، یاداشت اور سیکھنے کی صلاحیتوں کو متاثر کر سکتا ہے،اسمارٹ فون کے استعمال کے دوران خراب پوسچر میں بیٹھنا بھی کئ جسم درد کا باعث بنتا ہے ، سروائیکل اور ریڑھ کی ہڈی کیساتھ ساتھ لیگامینٹس کو بھی نقصان پہنچتا ہے ،،جوڑوں کی خرابی کا بڑھتا ہوا مسئلہ خاص طور پر چھوٹے بچوں میں تشویش کا بڑا سبب ہے۔لوگوں میں جوڑوں کے مسائل کی ایک وجہ اسمارٹ فون کا زیادہ استعمال ہے۔ اسمارٹ فون کا روزانہ 2 سے 3 گھنٹے سے زیادہ استعمال گردن اور کندھوں میں درد اور کمر کے نچلے حصے میں درد کا باعث بن سکتا ہے۔ انگوٹھے کا مسلسل استعمال کارپو میٹا کارپل جوائنٹ کی اوسٹیو آرتھرائیٹس کیوجہ بنتا ہے ،اسمارٹ فون استعمال کرنے کے دوران کہنیوں کو مسلسل زیادہ دیر تک موڑے رکھنے سے کہنیوں میں درد کا مرض لاحق ہو سکتا ہے ۔

کیٹاگری میں : صحت