کروناکا نیا ویریئنٹ بڑے پیمانے پر سراٹھانے لگا، چین کا انتباہ جاری

بیجنگ( نیوزڈیسک)چینی حکام نے کرونا وائرس کے حوالے سےخبردار کرتے ہوئے نیا انتباہ جاری کردیا،دنیا بھر میں کرونا وائرس ایک بار پھربڑے پیمانے پر سراٹھا سکتی ہے۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صحت عامہ حکام نے ماہِ رواں کے اواخر میں متعدد علاقوں میں کرونا کے نئے ویریئنٹ جے این ون کے پھیلنے کا خدشہ ظاہرکردیا۔ صحتِ عامہ کے حکام نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی وقت یہ وبا بڑے پیمانے پر پھیل سکتی ہے۔ ترجمان نیشنل ہیلتھ کمیشن کے می فینگ نے پریس کانفرنس نے بتایا کہ ملک کے طول عرض میں کورونا کے کیس بہت کم ۔ بیشتر انفلوئنزا کے ہیں۔نیشنل انسٹیٹیوٹ فار وائرل ڈزیز کنٹرول اینڈ پریونشن میں چائنا نیشنل انفلوئنزا سینٹر کے ڈائریکٹر وانگ ڈایان کہتے ہیں کہ چین کے تعدد شہروں میں جے این ون کے کیس بڑھے تاہم کرونا وائرس کے دیگر تمام ویریئنٹس کے کیس کم ہوئے ہیں۔