کیا اپوزیشن کے پاس سیاست کیلئے صرف گندم کا ایشو بچا ہے،مشیر داخلہ

گلگت( اے بی این نیوز)مشیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون نے گلگت بلتستان اسمبلی کے 19 واں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس سیاست کرنے کے لئے گندم کے علاوہ کوئی دوسرا ایشو نہیں بچا۔جب وفاق میں ہماری حکومت تھی تب قیمتیں بڑھانے کا کوئی دباو نہیں تھا۔ اور عوام کو گندم بھی بلا تعطل مل رہی تھی۔ اپوزیشن لیڈر امجد حسین ایڈووکیٹ نے اس وقت یہ کہا تھا کہ شمس لون کو وزیر خوراک کے عہدے سے ہٹاو میں وفاق سے 20 لاکھ گندم کی بوریاں لاونگا۔میری ذات کو ٹارگٹ کیا۔ مجھ سے حساب لینے کی بات کی میں حساب دینے کے لئے تیار ہوں۔ لیکن بیس لاکھ بوریاں دور کی بات جو پہلے سے مل رہی تھیں وہ بھی روک دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں 18 لاکھ بوریاں ملتی تھیں اس کا بھی حساب لیں گے۔ تنخواہوں کا بل بھی اپوزیشن کی طرف سے آیا تھا۔ اس بل پر بھی امجد ایڈووکیٹ نے منافقت کرتے ہوئے سیٹ چھوڑ کر باہر چلے گئے۔ اور مجھے کہا اندر جاکر تنخواہوں کے بل کی حمایت کرو۔نالہ لئی کے لئے اربوں روپے دیتے ہیں لیکن گلگت بلتستان کے لئے 10 ارب دیتے ہوئے قیامت آتی ہے۔گندم سبسڈی کی وجہ سے وفاق والے ہمیں حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں اندیا 23 چیزوں پر سبسڈی دیتی ہے۔ ہمیں امتحان میں نہ ڈالا جائے۔قیمتیں بڑھانے کے لئے تیار نہیں قیمتیں بڑھائی گئیں تو عوام کے ساتھ احتجاج میں نکلوں گا۔