وزیر تعلیم گلگت بلتستان کی سرکاری ویگو راولپنڈی سے چوری

راولپنڈی (نیوزڈیسک) گلگت بلتستان کے وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا کی سرکاری گاڑی راولپنڈی سے چوری ہو گئی۔چوری شدہ ویگو جس کا رجسٹریشن نمبر GLTA 6326 ہے، اس کی مالیت 65 لاکھ روپے ہے اور اس کا تعلق گلگت بلتستان کے محکمہ تعلیم سے ہے۔

یہ افسوسناک واقعہ صبح سویرے پیش آیا، جب کہ گاڑی وزیر کی رہائش گاہ کے باہر سحری کے وقت کھڑی تھی۔ صبح آٹھ بجے جب گاڑی دیکھی تو وہاں سے گاڑی ہی غائب تھی جس سے حکام حیران رہ گئے اور صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری کارروائی شروع کردی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:‌بشام ، خود کش دھماکہ ، 5 چینی شہریوں سمیت6افراد ہلاک

چوری کا مقدمہ تھانہ نیو ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ حکام نے چوری کا پتہ لگانے اور ذمہ داروں کو پکڑنے کے لئے مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔