اہم خبریں

گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول 7 روز کے لئے موخر

گلگت (اے بی این نیوز)الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول 7 روز کے لیے موخرکردیا۔

حکومت کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014 میں مجوزہ ترامیم مکمل کرنے کےلیےمزید 7 روز کی مہلت دے دی گئی،الیکشن کمیشن کےمطابق انتخابی عمل کے متاثرہ تمام مراحل کی نئی تاریخیں نظرثانی شدہ شیڈول میں شامل کی جائیں گی۔

27 ستمبر کو ہونے والی پولنگ بھی نئی تاریخ کے مطابق ہوگی،سات روزہ مدت مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نیا انتخابی پروگرام جاری کرے گا۔
مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تین روز کیلئے برقرار،ڈیلرز مارجن میں فی لیٹر اضافہ

متعلقہ خبریں