گلگت بلتستان میں تصدیق شدہ گندم بیج کی رعایتی نرخوں پر فراہمی

گلگت (نیوزڈیسک)حکومت گلگت بلتستان کے کسان دوست اقدامات کی بدولت خطے میں صدیق شدہ گندم بیج کی رعایتی نرخوں پر فراہمی شروع کردی گئی،گلگت بلتستان کی 90 فیصد سے زائد آبادی بالواسطہ یا بلاواسطہ زراعت کے شعبے سے منسلک ہے اور اس سیکٹر کی اہمیت کے پیش نظر حکومت گلگت بلتستان نے محکمہ زراعت کو تجارتی، کمرشل بنیادوں پر ترقی دینے ، مقامی زرعی پیداوار کو بڑھانے اور کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف سرگرمیوں کے انعقاد کیلئے خطیر رقم مختص کرتے ہوئے محکمہ کو ایک منظم اور مربوط پرو گرام تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔ اس ضمن میں نظامت زراعت گلگت ریجن 823 ٹن تصدیق شدہ گندم بیج متعلقہ ضلعی دفاتر کو فراہم کر چکا ہے۔ اس لئے معزز کسانوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ تصدیق شدہ گندم بیج 50 فیصد مالی شراکت داری کی بنیاد پر حاصل کرنے کیلئے اپنے متعلقہ ضلعی دفاتر سے رابطہ کریں۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں محکمہ ہذا کے شکایات سیل سے براہ راست رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ زراعت گلگت ریجن 920838-05811 ڈائریکٹر محکمہ زراعت بلتستان ريجن 921112-05815 ڈائریکٹر زراعت ديامر استور ريجن 920299-05812کے نمبرپراہلکارموجود ہونگے۔