میٹھی سویاں نئے انداز سے

میٹھی سویاں نئے انداز سے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) میٹھی سویاں بنا نے کیلئے اجزاء
الائچی پاؤڈر ۔۔۔۔۔۔۔۔2 چائے کا چمچ
سویاں باریک ٹوٹی ہوئیں ۔۔۔۔۔۔۔۔1 کپ
کاجوکٹے ہوئے۔۔۔۔۔۔۔۔ 2 کھانے کے چمچ
بادام کٹے ہوئے ۔۔۔۔۔۔۔۔2 کھانے کے چمچ
چینی۔۔۔۔۔۔۔۔1 کپ

میٹھی سویاں بنانے کا طریقہ
ایک پین میں گھی گرم کر کے اس میں الائچی پاؤڈر شامل کریں اور چند لمحوں کے لیے بھوننیں کے بعد اس میں سویاں شامل کریں اور ہلکی آنچ پر رنگت سنہری ہونے تک گرم کریں اس کو زیادہ سینک نہ لگنے دیں ورنہ رنگت کالی ہو جائے گی،اس دوران اس مسلسل چمچ ہلاتے رہیں اس کے بعد اس میں کاجو ،بادام اوردیگر میوجات شامل کریں، انہیں بھی ہلکا سا بھونیں جب یہ سب سنہری ہو جائیں تو اس میں چینی اور 2 کپ شامل کر کے انہیں اچھی طرح مکس کرنے کے بعد ڈھکنے سے ڈھانپ دیں جب سویاں گل جائیں تو کھانے کے لیے پیش کریں ۔ اگر آپ کو دودھ والی سویاں پسند ہیں تو اس میں دودھ بھی شامل کر سکتے ہیں۔