گڑپارے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بارشوں کے موسم میں گڑپارے ہو جائیں تو کیا ہی بات ہے ، کم بجٹ میں بھی ڈھیروں گڑپارے اور موسم کا لطف بھی دوبالا ہو جائے ،گڑ پارے کا شمار بھی کم بجٹ والے اسنیک میں ہی ہوتا ہے ، نمک پارے یا شکر پارے تو سب نے ہی کھائے ہوں گے،گڑ پارے کم ہی لوگوں نے کھائے ہوں گے ،گڑپارےبنانے کا طریقہ بہت ہی آسان ہے۔
گڑپارے بنانے کیلئے اجزاء
گھی ۔۔۔۔۔۔۔آدھا کپ
دودھ ۔۔۔۔۔۔۔آدھا کپ
گڑ ۔۔۔۔۔۔۔گڑ ایک پاؤ
پانی ۔۔۔۔۔۔۔آدھا کپ
میدہ ۔۔۔۔۔۔۔2 کپ
گڑپارے بنانے کا طریقہ
گڑ پارے بنانے کے لیے سب سے پہلے آمیزہ تیار کیا جاتا ہے ، میدے میں گھی شامل کریں پھر نیم گرم پانی کے ساتھ اسے گوندھ لیں جب آٹا سخت ہو جائے تب تک اسے گوندھیں ، اب آٹے کے پیڑے بنا لیں اور اسے موٹا موٹا بیل لیں پھر ان کو اپنی مرضی کی شیپ میں کاٹ لیں پھر ان کو گرم تیل میں فرائی کر لیں فرائی کرتے وقت چولہے کی آگ زیادہ تیز نہ رکھیں،سنہری رنگت ہو جائے تو نکال کر ٹھنڈا ہونے دیں۔ اب ایک پین میں گڑ توڑ کر ڈال لیں،اس میں ایک کپ پانی ڈالیں اور ہلکی آنچ پر اس کا شیرہ تیار کرلیں ،جب شیر ہ ایک تار کا ہو جائے تب فرائی کیے ہوئے پارے اس میں ڈال کر اس طرح مکس کریں کہ تمام پاروں پر گڑاچھی طرح لگ جائے ، گڑ ٹھنڈا ہوتا جائے گا تو کھانے کے پیش کریں آپ کے مزیدار گڑپارے تیار ہیں ۔