کاجو کتلی ،مٹھائی جو ہر موسم میں کھائی جائے

کاجو کتلی ،مٹھائی جو ہر موسم میں کھائی جائے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کاجو کتلی کچھ مٹھائیاں ایسی ہیں جن کو کھاتے جاؤں لیکن دل نہیں بھرتا،کاجو کتلی کا شمار بھی انہی میں ہوتا۔
کاجو کتلی بنانے کیلئے ضروری اجزاء
خالص گھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔2چائے کے چمچ
الائچی پاؤڈر۔۔۔۔۔۔۔۔۔صرف ایک چوٹکی
کاجو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا پاؤ
شوگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 250گرام

کاجو کتلی بنانے کا طریقہ
کاجو کتلی بنانے کیلئے سب سے ضروری چیز کاجو ہے ،اس کو اگر رات بھر بھگو کر رکھیں تو اس کو اچھی طرح پیسنے میں آسانی رہے گی ، کاجو کا پانی سے الگ کر لیں اور اس کو چکی کی مدد سے اچھی طرح پیس لیں اس میں پانی یا دودھ استعمال نہ کریں جب پیسٹ اچھی طرح تیار ہو جائے تو اس میں چینی ڈالیں اور اس کو اچھی طرح پکائیں اس کے لیے اگر نا ن اسٹک پین لیں تو زیادہ اچھا ہوگا،جب پیسٹ حلوے کی طرح تیار ہو جائے تو اس میں آلائچی پاؤڈر ڈالیں ۔ حلوہ ذرا سخت ہو جائے تو اس کو ٹھنڈا کر کے اپنی پسند کی شکل میں کاٹ لیں ڈائمنڈ شیپ زیادہ اچھی رہے گی ،گارنشنگ کے لیے چاندی کا ورک اور مزید کاجو استعمال کر سکتے ہیں۔