چٹ پٹی چکن میکرونی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چٹ پٹی چکن میکرونی الگ انداز میں ،عیدپر آپ کو یہ ضرور آزمانہ چاہیے،ایک تو یہ پک جلدی جاتی ہے ، دوسرا یہ کہ گھر کے تمام افراد اس کو پسند کرتے ہیں اور یہ غذائیت سے بھرپور بھی ہوتی ۔ چکن میکرونی بنانے کے لیے ضروری اجزاء میکرونی 300 گرام ایلبو شیپ میں ، چکن بون لیس آدھا کلو،مکھن 3 کھانے کے چمچ،ہری پیاز 6 عدد باریک کٹی ہوئی ، ہری مرچیں 8 عدد باریک کاٹ لیں ، ٹماٹر 4 عدد کاٹ ،ادرک ،لہسن کو باریک کاٹ کر کچل لیں ، کالی مرچ پاؤڈر 2 چائے کے چمچ،سرخ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ،نمک حسب ذائقہ شامل کر سکتے ہیں ،چینی 2 چائے کے چمچ،پنیر 4 چائے کے چمچ،سرکہ 3 چائے کے چمچ چٹ پٹی چکن میکرونی بنانے کی ترکیب،سب سے پہلے میکرونی کو الگ برتن میں پانی سے ابال کر ٹھنڈا کرنے کے لیے رکھ دیں،علیحدہ برتن میں مکھن کے ساتھ چکن، پیاز، ادرک، لہسن، نمک، سرخ مرچ اور سیاہ مرچ بھون لیں تقریبا 70 فیصد۔جب چکن بھن جائے تو اس میں ٹماٹر، سرکے اور چینی کی چٹنی بناکر اس میں ڈال دیں۔جب چکن اور چٹنی مکس ہوجائیں تو اس میں میکرونی ڈال لیں، چاہیں تو تھوڑی دیر کے لیے پکائیں۔ لیں جی آپ کی پسند دیدہ چٹ پٹی میکرونی تیار ہے ۔کھائیں بھوک مٹائیں۔