افطاری کیلئے کشمیری پکوڑے بنائیں اور لطف اٹھائیں

اجزاء:
پیازایک عدد
آلوایک عدد
نمک حسب ِذائقہ
پسی لال مرچ حسب ِذائقہ
پسا ہوادھنیا چھوٹاچمچ
پساہوا زیرہ چھوٹا چمچ
انار دانہ حسبِ ذائقہ،
ہری مرچ ایک یا دو عدد
،لیموںآدھا
دہی دوسے تین بڑے چمچے
ہلدی ایک چوتھائی چمچ

ترکیب:
سب سے پہلےہری مرچ اورپیاز باریک کاٹ لیں اور آلو کدوکش میں موٹا کش کرلیں ،پھر کٹی ہوئی ہری مرچ، پیاز اور سارے مسالے ڈال کر یک جا کرلیں، آدھا لیموں نچوڑ کرمکس کریں ، اب اس میں تھوڑا سا بیسن شامل کرلیں۔پھردہی ڈال کریک جا کریں، جس طرح پکوڑوں کے لیے آمیزہ بناتے ہیں مگراس میں پانی نہیں ڈالیں،یہ آمیزہ دہی ڈال کر بنتا ہےاورسخت رکھا جاتا ہے یعنی پیسٹ نرم نہ ہو۔ اس کے بعد تھوڑی دیررکھا رہنے دیں ،پیاز پانی چھوڑ دے گی اورپیسٹ نرم ہو جائے گا۔اب پکوڑے بناکرتل لیں، سنہرا ہونے پر نکال لیں۔