اب انسان لیبارٹری میں تیارشدہ مرغی کا گوشت کھائیں گے ،کمپنی کو گرین سگنل مل گیا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) اب انسان لیبارٹری میں تیارشدہ مرغی کا گوشت کھائیں گے ،کمپنی کو گرین سگنل مل گیا۔تفصیلات کے مطابق جانوروں کے خلیوں سے لیبارٹری میں تیار کی جانے والی چکن کو گرین سگنل مل گیا ، اس طرح کے چکن پروڈکٹ بنانے والی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس حوالے سے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی طرف سے کوئی سوال نہیں اٹھایا گیا ہے یہ پروڈکٹ امریکا میں فروخت کے لیے محفوظ ہے،یہ ایک بڑا قدم ہے لیکن خریدار ابھی اس گوشت کو خرید نہیں سکیں گے، صارفین کو فروخت کرنے کے لیے کمپنی کو امریکی محکمہ زراعت سے گرین سگنل ملنا باقی ہے۔امریکی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے منظوری لینے کے لیے محکمہ زراعت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق اس کمپنی کا تیار کیا گیا گوشت 2020ء سے سنگاپور کے ریسٹورنٹس میں خریداروں کے لیے دستیاب ہے۔