جیل بھرو تحریک کے قیدیوں کی چائے اور روٹی کے ساتھ مرغ پلاؤ سے تواضع کریں گے،صوبائی وزیر کے پی

پشاور(اے بی این نیوز) نگران وزیر جیل خانہ جات خیبر پختونخوا شفیع اللہ خان نے پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک پر بیان جاری کیا ہے۔وزیر جیل خانہ جات کے پی شفیع اللہ خان کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک کے قیدیوں کی چائے اور روٹی کے ساتھ مرغ پلاؤ سے تواضع کریں گے، ایک شخص ہو یا 1000 اگر عدالت ان کو جیل بھیجے تو ہمارا بندوبست مکمل ہے۔اس حوالے سے صدر پی ٹی آئی پشاور اشتیاق ارمڑ نے کہا کہ نگران وزیر جیل جانہ جات کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جیلوں میں جگہ نہیں تو قیوم اسٹیڈیم کو سب جیل بنائیں۔