برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج خوشگوار دن ہے کافی دِنوںسے جاری ٹینشن کا خاتمہ ہو گیا ہے آج سے کافی بہتری محسوس کریں گے خاص طور پر رقم کے حوالے سے آپ کو اچھی خبر ملنے والی ہے انشاءاللہ
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
وراثتی امور میں اب آپ کے ہاتھ کچھ آنے کے امکانات روشن ہیں جو لوگ کسی بھی ایسے معاملے میں تھے جس میں سے نکلنا مشکل تھا اب اُن کےلئے دوبارہ سمت مہربان نظر آتی ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جن افراد نے روزگار کے امور کےلئے بیرون ملک سفر کرنا ہے وہ اب تیاری مکمل کر لیں انشاءاللہ خوشخبری چل کر آپ تک آ جائے گی آج اور بھی بڑا کام ہو سکے گا۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ جس بات کو بہت آسان سمجھ رہے ہیں وہ اتنی آسان نہیں ہے آپ کو چاہئے کہ اپنا پورا فوکس بھی رکھیں اور اللہ پاک سے خصوصی دُعا بھی کریں کامیابی چاہتے ہیں تو۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کی ضرورت پوری ہونےکی خبر ہے بس اپنوں سے بھی وہ بات نہ کریں کہ کس جانب سے ضرورت پوری ہو رہی ہے آج کا دن آپکو مالی حوالے سے اچھا ثابت ہونےکا پیغام دےگا۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ابھی رُک جائیں آج زحل زائچہ میں ہے محتاط رہیں بلاوجہ کی مشکلات اور ٹینشن کا سبب بننا ہے اور آپ کو آج صبح سے حسب توفیق صدقہ دینے کا مشورہ ہے تاکہ پریشان نہ ہوں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ ابھی تک کسی چیز کے زیر اثر دکھائی دے رہے ہیں اس وجہ سے ابھی تک مشکل میں ہیں اور کسی بھی کام میں خاطر خواہ کامیابی نہیں ہو رہی،صدقہ دیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کی غیبی مدد آنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے آپ کو خودبخود آج سے ہی اندازہ ہو جائے گا اور آپ کو اب اپنے مسائل سے نکلنے میں آسانی بھی ملے گی اچھا دن ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ اپنی غلطیوں کو درست کر لیں اللہ نے چاہا آپ کے مسئلے حل ہونا شروع ہو جائیں گے آپ شرارتی کاموں سے بھی دور رہیں،اپنے موبائل کا درست استعمال بھی کریں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
بار بار کہا جا رہا ہے کہ اپنے کام سے کام رکھیں دوسروں کے کاموں میں مداخلت سے دور رہیں ورنہ ساری بلائیں آپ کے گلے میں پڑ سکتی ہیں، بہت بڑی وارننگ ہے آپ کو۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
صورتحال زائچے کی بڑی اچھی ہے آپ کو آج ہی کوئی بڑا فائدہ مل سکتا ہے اور بلاک رقم میں سے بھی کچھ کی واپسی کا امکان ہے اس لئے آج زیادہ فکر مند ہرگز نہ ہوں۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اللہ اللہ کر کے اب آپ کی پوزیشن بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے آپ جس بھی کام کی فکر میں تھے وہ اب سیدھا ہونا شروع ہو گیا اور جو لوگ بندش میں تھے اب بالکل آزاد ہیں۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ















