اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان میں غیر ملکیوں کی جانب سے سائبر فراڈ اور فحش مواد کا عالمی نیٹ ورک چلانے کا معاملہ سامنے آنے پر حکومت نے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے، ٹاسک فورس ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کے ماتحت کام کرے گی اور کال سینٹرز کے خلاف کاروائیوں کی تفصیل روزانہ کی بنیاد پر وزراتِ داخلہ کو دی جائے گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹاسک فورس بھتہ خوری، بلیک میلنگ، گیمبلنگ اور اسکیمنگ کی تحقیقات کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں قائم کال سینٹروں کی بھی فہرست مرتب کرلی گئی ہے، تمام متعلقہ اداروں کو ٹاسک فورس سے مکمل تعاون کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد سے ایک غیر قانونی کال سینٹر سے 284 غیرملکی شہریوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی ،اسلام آباد میں موسلادھار بارش،نالہ لئی کے بہائو میں اضافہ















