گرما گرم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چائنیز سموسے

اسلام آباد (اے بی این نیوز     ) سموسے اور گرم گرم ہوں تو مزہ ہی دوبالا ہو جاتا ہے،ہم آپ کو بتائیں گے گھر میں چائنیز سموسے تیار کرنے کا طریقہ،پھر آپ تیار ہیں، آپ نے چکن بون لیس آدھا کلو ،انڈےپانچ عدد (ابال لیں) ،نمک اور کالی مرچحسبِ ذائقہ ،دودھڈیڑھ کپ ،سموسے کی پیٹیاںحسبِ ضرورت ،آلوچار عدد ، گھی ڈیپ فرائی کے لئے لے لینا ہے،اس کے بعد جب تمام اجزا پورے ہو جائیں تو پھر ایک دیگچی میں آلو اور چکن کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر ڈال دیں۔ساتھ ہی نمک اور کالی مرچ شامل کردیں اور دودھ ڈال کر اتنا پکائیں کہ دودھ خشک ہوجائے جبکہ آلو اور چکن گل جائے اب اس آمیزے وک اچھی طرح ملا لیں اور انڈوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرلیں ۔ اب یہ آمیزہ پٹی پر رکھیں اور سموسے بنا لیں۔ گھی ایک کڑاہی میں گرم کرلیں اور سموسے ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک تل لیں اور املی یا پودینے اور دہی کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔