بادامی ٹنگڑی،ذائقہ ایسا،آپ بازاری فاسٹ فوڈ کو بھول جائیں گے

آج ہم آپ کو مزیدار بادامی ٹنگڑی بنانے کا طریقے بتائیں گے ، جو انتہائی آسان ہے ،چھوٹی سی ترکیب سے آپ مہمانوں کے دل جیت سکتے ہیں۔

اجزاء
لہسن اور ادرک کا پیسٹ 2 چمچ
آمیزہ بنانے کے اجزاء
دہی 1 کپ
بادام کا پاؤڈر 25 گرام
خشک میتھی 1 عدد
کالی مرچ پاؤڈر ایک چمچ
سرخ مرچ پاؤڈر ایک چمچ
کورن فلور 2 چمچ
میدہ 2 چمچ
کٹا دھنیا 2 چمچ
چکن ڈرم اسٹکس 6
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر 1 چمچ
لیموں کا رس 3 چمچ
تازہ کریم 2 چمچ
مکھن پگھلا ہوا 3 چمچ
مزیدار بادامی ٹنگڑی بنانے کا طریقہ۔
ایک پیالے میں آمیزہ کو تیار کرنے کے لیے دہی، تازہ کریم، بادام کا پاؤڈر، کورن فلور، میدہ، کٹا دھنیا، خشک میتھی، نمک، مکھن،کالی مرچ اور سرخ مرچ ملائیں۔ پھر چکن ڈرم اسٹکس کو نمک، لال مرچ پاؤڈر، لہسن ادرک پیسٹ، اور لیموں کے رس میں 10 سے 15 منٹ تک ملا کر رکھیں۔۔ ڈرم اسٹکس کو بنائے ہوئے آمیزہ میں ملائیں اور اوون میں 200 سینٹی گریڈ پر 10 سے 12 منٹ کے لیے بیک کریں جب تک ڈرم اسٹکس سنہری نہ ہوجائیں ، جب تیار ہو جائیں تو ڈرم اسٹکس پر لیموں نچوڑیں اور گرم مسالہ شامل کریں۔ آپ کی مزیدار بادامی ٹنگڑی تیار ہے ۔