پالک بھرے انڈے جو مزے کرےدوبالا

اجزاء
انڈے سخت ابلے ہوئے چھ عدد
پالک ڈیڑھ پاؤ
سبز مرچیں دو عدد
دودھ آدھا کپ
ڈبل روٹی چورا ایک کپ
چکن کیوب ایک عدد
انڈا حسب ضرورت
آئل تلنے کے لئے
تیار کرنے کی ترکیب
انڈے لمبائی کے رخ سے کاٹ کر آدھے کر لیں
پالک کو دھو کر کاٹ کر بغیر پانی ڈالے پکا لیں حتیٰ کہ بالکل خشک ہو جائے
تازہ ڈبل روٹی کا چورا گرم دودھ میں بھگو دیں
چکن کیوب بھی ملالیں
انڈوں کی زردیاں نکال کر علیحدہ کر لیں
زردیوں میں پالک ، بھیگے ہوئے بریڈ کرامز ، زیرہ پاؤڈر، سبز مرچ کٹی ہوئی خوب اچھی طرح ملا دیں
انڈوں کی خالی سفید یوں میں یہ پالک والا مرکب بھر دیں
انڈے میں تین چائے کے چمچے دودھ یا پانی ملا کر پھینٹ لیں
بھر دیں انڈے، اس انڈے اور دودھ والے محلول میں ڈبو کر خشک بریڈ کرامز لگا کر آئل میں تل کر سنہری کر لیں
نوٹ
یہ چائے کے ساتھ اسی طرح پیش کئے جا سکتے ہیں۔ سالن کی گریوی بنا کر ایک چکن کیوب گریوی میں ملا دیں،اس پر پالک بھرے انڈے ڈال کر بطور سالن پیش کریں