غذائیت سے بھرپور خشک مٹن چانپیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آپ نے چکن پکوڑا ،فرائی فش وغیرہ کا مزہ تو ضرور چکھا ہوگا لیکن یقینا آپ نے خشک مٹن چانپیں نہیں کھائی ہوںگی، جو لذیذ تو ہیں ہی صحت بخش بھی ہیں چلیں ہم آج آپ کو اسے بنانے کا طریقہ بتائیں گے۔
اجزاء
مٹن چانپیں ڈیڑھ کلو
دہی 1 کپ
زیرہ 1 چمچ
گرم مسالہ 1 چمچ
ہلدی پاؤڈر 1 چمچ
لال مرچ پاؤڈر 2 چمچ
ادرک اور لہسن کا پیسٹ 2 چمچ
نمک حسب ذائقہ
خشک مٹن چانپیں بنانے کا طریقہ

ایک پین میں تھوڑا گھی ڈالیں اور اس میں لہسن اور ادرک کا پیسٹ شامل کرنے کے بعد تھوڑی دیر پکائیں۔اس کے بعد مٹن کو شامل کریں جبکہ ساتھ ساتھ دہی، زیرہ، گرم مسالہ، ہلدی پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر اور نمک شامل کریں اس کو تھوڑی دیر کے لیے چھوڑ دیں تاکہ مصالحہ اس میں اچھی طرح رچ بس جائے ۔ اس کے بعد پین کو ڈھکن سے بند کرکے 10 سے 20 منٹ تک پکائیں۔ جب گوشت گل جائے تو چولہا تیز کریں اور پانی کو مکمل طور پر خشک کرلیں۔ گرل پین کو گرم کریں اور اس گوشت کو رکھیں اور 15 سے 20 منٹ کے لیے گرل کریں۔ مزیدار مٹن چانپیں تیار ہیں۔
اس سے آپ ٹماٹو کیچپ یا پودینے کی چٹنی کے ساتھ کھا سکتے ہیں ۔