خلیجی ممالک کی اہم شخصیات کیلئے جانوروں کی برآمد پالیسی میں نرمی کرنے کا فیصلہ

خلیجی ممالک کی اہم شخصیات کیلئے جانوروں کی برآمد پالیسی میں نرمی کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی حکومت کا خلیجی ممالک کی اہم شخصیات کی مہمان نوازی کیلئے جانوروں کی برآمد پالیسی میں نرمی کرنے کا فیصلہ،قطر، یو اے ای، کویت اور بحرین کی اہم شخصیات کیلئے ہزاروں زندہ جانور برآمد کرنے کی تیاریاں کر لی گئیں۔زندہ جانوروں کی برآمد کے متعلق وزارت خارجہ کی سمری وفاقی کابینہ نے منظور کر لی ہے۔قطر کے شیخ عبد اللہ بن خالد بن حماد التھانی کیلئے 4 ہزار جانور، برآمد کئے جائیں گے۔ محمد بن فیصل التھانی کیلئے 3500 جانور بھیجے جائیں شیخ فیصل بن نصر الثانی کیلئے 2300 جانور، شیخ علی بن عبداللہ الثانی کیلئے 3 ہزار جانور برآمد کئے جائیں گے۔یو اے ای کے شیخ احمد بن خالد القاسمی کیلئے 2500 جانور برآمد کئے جائیں گے، بحرین کے شیخ محمد بن عیسٰی بن سلمان الخلیفہ کیلئے ایک ہزار جانورجبکہ کویت کے شیخ عبدالعزیز جبر الحامد الصباح کیلئے 450 جانور برآمد کئے جائیں گے،ان جانوروں میں بکریاں، بھیڑیں، اونٹ، گائے، بھینسیں اور بیل شامل ہیں۔