عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی لیکن پاکستان آئی ایم ایف کے دباو کاشکار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ،لیکن پاکستان آئی ایم ایف دباو کاشکار،رمضان سے پہلے عوام ریلیف دینے میں ناکام۔ تفصیلات کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں 6 اعشاریہ 3 ڈالر کمی کے بعد قیمت فی بیرل خام تیل 66 اعشاریہ 77 ڈالر پر آگئی جبکہ برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں بھی 6 فیصد کمی کے بعد برطانوی برینٹ کروڈآئل کی فی بیرل قیمت72 اعشاریہ 80 ڈالر پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں گیس کی قیمت میں بھی6 اعشاریہ 5 فیصد کمی جبکہ فی ٹن کوئلہ 137 ڈالر کا ہوگیا۔ واضح رہے کہ وزارت خزانہ کی طرف سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد ففی لیٹر پیٹرول 272 روپے فی لیٹر ہو گیا۔