پاکستان میں پہلی بار کریڈکارڈ کے ذریعے ریکارڈ خریداری

اسلام آباد (نیوزڈیسک )پاکستان میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری کا رحجان بڑھ گیا، جنوری میں کریڈٹ کے ذریعہ خریداری کے حجم میں سالانہ بنیادوں پر33.5 فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جنوری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے زریعہ 87 ارب روپے کی خریداری کی جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 33.5 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ سال جنوری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے زریعہ 65 ارب روپے کی خریداری کی تھی۔دسمبر2022 کے مقابلہ میں جنوری میں کریڈٹ کے زریعہ خریداری کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پرکوئی اضافہ نہیں ہوا جبکہ دسمبر میں بھی صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ 87 ارب روپے کی خریداری کی۔