پیپلزپارٹی کل بلاول بھٹو کے موقف کی تائید کیلئے ملک بھر میں ریلیاں نکالے گی،شازیہ مری ، شرجیل میمن

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی نے کل اتوار کوپورے پاکستان میں ضلع سطح پر چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے موقف کی تائید اور اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی ہے کہ یہ پاکستان کا مدعاہے، تمام اختلافات ایک طرف رکھ […]
فرانس کا ایک سال بعد مراکش کے باشندوں پر عائد ویزاپابندی اٹھانے کا اعلان

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )فرانس تقریباً ایک سال بعد مراکش کے باشندوں پر عائد ویزے کی پابندی ہٹانے جا رہا ہے جس کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔بغیر کاغذات کے فرانس آنے والے تارکین وطن کو روکنے کے حوالے سے عوامی دباؤ پر فرانس کی حکومت نے اعلان […]
اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی جانب سے ٹوئٹر کو وارننگ ،صحافیوں کے معطل کردہ اکاؤنٹس بحال

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) اقوام متحدہ نے ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسلک کی جانب سے صحافیوں کے معطل کردہ اکاؤنٹ کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکاؤنٹ کی بحالی کے باوجود اس معاملے کے حوالے سے ’سنجیدہ تشویش‘ موجود ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق […]
سنٹرل جیل راولپنڈی میں موسم سرما کی مناسبت سے غریب اور نادار قیدیوں میں گرم ملبوسات کی تقسیم

راولپنڈی(نیوز ڈیسک )سنٹرل جیل راولپنڈی میں موسم سرما کی مناسبت سے غریب اور نادار قیدیوں میں 300 جرسیاں، 100 گرم جیکٹس ‘ 300 جرابیں اور 300 کمبل تقسیم کئے گئے۔ علاوہ ازیں جیل ہسپتال ، حواتین وارڈ اور نو عمر وارڈ کے لئے 200 نئے میٹریس بھی فراہم کئے گئے۔
وزیراعظم کا نامور اداکار فردوس جمال کو ٹیلی فون ، صحت سے متعلق دریافت کیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کے نامور اداکار فردوس جمال کو ٹیلی فون کرکے ان کی مزاج پرسی کی۔جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے فردوس جمال سے ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا اورعلاج سے متعلق تفصیلات حاصل کیں،وزیراعظم نے فردوس جمال کو علاج معالجے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس […]
اردن، پٹرول قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہروں میں شریک 44 افراد گرفتار

اسلام آبا د(نیوز ڈیسک )اردن میں پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف مظاہروں میں شریک درجنوں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اردن کے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ’ ملک کے جنوبی صوبے مان میں ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس کے ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل ڈاکٹرعبدالرزاق الدلابیخ سر میں گولی لگنے سے ہلاک ہوئے۔ […]
منشیات کی لعنت کو معاشرے سے ختم کر ناہم سب کی اجتماعی ذ مہ داری ہے ،شاہ زین بگٹی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نواب زادہ شاہ زین بگٹی نے اینٹی نارکوٹکس سندھ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کی لعنت کو معاشرے سے ختم کر ناکسی ایک کی ذمہ داری نہیں بلکہ اس برائی کوختم کرنے کے لیے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد […]
اسمبلیاں تحلیل کرنے کی خواہش اس انا پرست شخص کی ہے جسے آئینی طورپر گھر بھیجا گیا،مراد علی شاہ

جامشورو (نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے عوام کو ریلیف پہنچانے کی پوری کوشش کی ہے، ہم نے ریلیف کا سامان پہنچایا ، اُس میں کمی بیشی ہو سکتی ہے، مجھے خیرپور ناتھن شاہ میں لوگوں نے کہا کہ ہمیں کچھ نہیں ملا، مگر جب ڈپٹی کمشنر آیا تو لوگوں نے کہا سامان ملا ہے۔ ڈی […]
ترکیہ میں جعلی ڈاکٹر پکڑ ی گئی، گرفتارکرکے جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)عائشے اوئزکایا نامی خاتون کو ڈاکٹر بننے کا جنون تھا لیکن وہ کم نمبروں کی وجہ سے میڈیکل کالج سے بار بار مسترد ہوتی رہیں۔ لیکن اپنی خامیوں پر قابو پانے کی بجائے انہوں نے جعلی اسناد، جعلی کارڈ ، ڈگریاں اور ترکی کے مشہور کیپا میڈیکل کالج کی دستاویز بھی بنائیں […]
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سونا فی تولہ ایک لاکھ 72 ہزار سے تجاوزکرگیا

کراچی(نیوزڈیسک)کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ جس کے ساتھ ہی ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 72 ہزار سے تجاوز کرگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے اضافے کے بعد ملک میں […]