اہم خبریں

ترکیہ میں جعلی ڈاکٹر پکڑ ی گئی، گرفتارکرکے جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)عائشے اوئزکایا نامی خاتون کو ڈاکٹر بننے کا جنون تھا لیکن وہ کم نمبروں کی وجہ سے میڈیکل کالج سے بار بار مسترد ہوتی رہیں۔ لیکن اپنی خامیوں پر قابو پانے کی بجائے انہوں نے جعلی اسناد، جعلی کارڈ ، ڈگریاں اور ترکی کے مشہور کیپا میڈیکل کالج کی دستاویز بھی بنائیں اور ہسپتال میں ملازمت کرتی رہیں تاہم اب بھانڈا پھوٹنے پر انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ترکی میں جعلی ڈاکٹر کا روپ دھارنے اور آپریشن کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترکی میں ایک 20 سالہ خاتون نے جعلی ڈاکٹر کا روپ دھار کر نہ صرف لوگوں کا علاج کیا بلکہ ہسپتال سے تنخواہ بھی لیتی رہیں اور اب انہیں گرفتار کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ خبریں