اسلام آباد( نیوز ڈیسک )فرانس تقریباً ایک سال بعد مراکش کے باشندوں پر عائد ویزے کی پابندی ہٹانے جا رہا ہے جس کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔بغیر کاغذات کے فرانس آنے والے تارکین وطن کو روکنے کے حوالے سے عوامی دباؤ پر فرانس کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ الجزائر، مراکش اور تیونس کے شہریوں کو دیے جانے والے ویزوں کی تعداد کم کر دے گا کیونکہ شمالی افریقہ کے کچھ ممالک نے غیرقانونی طور پر فرانس والے شہریوں کو واپس لینے سے انکار کر دیا تھا۔فوری طور یہ بات واضح نہیں ہو سکی ہے کہ آیا فرانس اس کے بدلے میں مراکش سے کچھ لے گا یا نہیں۔اس حوالے سے مراکش کے وزیر خارجہ ناصر بورتیا کا کہنا ہے کہ فرانس نے پابندی ختم کرنے کا فیصلہ یکطرفہ طور پر کیا ہے جبکہ پابندی لگانے کا فیصلہ بھی اس کی جانب سے یکطرفہ طور پر کیا گیا تھا۔