اہم خبریں

منشیات کی لعنت کو معاشرے سے ختم کر ناہم سب کی اجتماعی ذ مہ داری ہے ،شاہ زین بگٹی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نواب زادہ شاہ زین بگٹی نے اینٹی نارکوٹکس سندھ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کی لعنت کو معاشرے سے ختم کر ناکسی ایک کی ذمہ داری نہیں بلکہ اس برائی کوختم کرنے کے لیے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو سالانہ ڈرگ برننگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا انعقاد اینٹی نارکوٹکس سندھ نےرینجرز شوٹنگ کلب/ فائرنگ رینج سپر ہائی وے ٹول پلازہ کراچی پر کیا جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر شاہ زین بگٹی تھے۔تقریب کے دیگر مہمان گرامی میں ڈی جی اے این ایف میجر جنرل محمد انیق الرحمٰن ملک تمغہ امتیاز ملڑی اور صوبائی وزارء ، دوست ممالک کے غیر ملکی مہمان اور دیگر اداروں کے سینئر افسران اور مختلف شعبہ ہائےفکر, کاروباری شخصیات ،سول سوسائٹی اور فنکاروں نے بھر پور پر شرکت کی۔شاہ زین بگٹی نے اے این ایف کی طرف سے کی گئی کاوشوں کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ منشیات کی لعنت کو معاشرے سے ختم کر ناکسی ایک کی ذمہ داری نہیں بلکہ اس برائی کوختم کرنے کے لیے تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل محمد انیق الرحمٰن ملک تمغہ امتیاز ملٹری نے تقریب کے شرکاءکو اے این ایف کی انسداد منشیات کے سلسلے میں کی جانے والی کاوشوں سے تفصیلاً آگاہ کیا، جس میں تعلیمی اداروں میں منشیات سے آگاہی پروگرام کے آغاز کا ذکر بھی کیا نیز مختلف اقسام کی کوششیں جو اب تک انسداد منشیات کے حوالے سے کی گئی ہیں ان پر روشنی ڈالی۔اے این ایف کی جانب سے منشیات کے عادی مریضوں کے لئے چلائے جانے والے ہسپتال جو کہ ملک کے مختلف علاقوں میں مفت علاج فراہم کر رہے ہیں ان کے بارے میں تفصیلا ت سے آگاہ کیا۔بریگیڈئیر سید وقار حیدر رضوی ریجنل ڈائریکٹوریٹ کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نے منشیات کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے قانون کے نفاذ اور مشترکہ آپریشن،کامیاب پراسیکوشن سے لوگوں کو آگاہ کیا۔ تقریب میں اے این ایف سندھ کی جانب سے آخرمیں 7.216ٹن منشیات بھی تلف کی گئی ،جس کی مالیت تقریبا 137.72 ملین ڈالر ہے۔آخر میں تمام شرکا نے این ایف کی جانب سے منشیات کے خلاف پرعزم ہونے اور فرنٹ لائن پر مقابلہ کرنے کی کوششوں کو سراہا جس سے معاشرہ منشیات سے پاک بن سکے۔

متعلقہ خبریں