اہم خبریں

وزیراعظم کا نامور اداکار فردوس جمال کو ٹیلی فون ، صحت سے متعلق دریافت کیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کے نامور اداکار فردوس جمال کو ٹیلی فون کرکے ان کی مزاج پرسی کی۔جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے فردوس جمال سے ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا اورعلاج سے متعلق تفصیلات حاصل کیں،وزیراعظم نے فردوس جمال کو علاج معالجے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پوری قوم آپ کے لئے دعا گو ہے،اِن شاءاللہ آپ کے علاج میں کسراٹھا نہیں رکھیں گے۔فردوس جمال نے مزاج پرسی اورعلاج سے متعلق یقین دہانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔فردوس جمال سرطان کے مرض میں مبتلا ہیں اور ایک نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

متعلقہ خبریں