اہم خبریں

اسمبلیاں تحلیل کرنے کی خواہش اس انا پرست شخص کی ہے جسے آئینی طورپر گھر بھیجا گیا،مراد علی شاہ

جامشورو (نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے عوام کو ریلیف پہنچانے کی پوری کوشش کی ہے، ہم نے ریلیف کا سامان پہنچایا ، اُس میں کمی بیشی ہو سکتی ہے، مجھے خیرپور ناتھن شاہ میں لوگوں نے کہا کہ ہمیں کچھ نہیں ملا، مگر جب ڈپٹی کمشنر آیا تو لوگوں نے کہا سامان ملا ہے۔ ڈی سی اُن کو جانتا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جامشورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کی تحلیل عوام کے حق میں ہو، نہ کہ ایک شخص کی خواہش پر ہونی چاہئے۔ اسمبلی تحلیل کرنے کے اختیارات وزیراعلیٰ کے پاس ہوتے ہیں، لیکن اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کی ٹھوس وجوہات ہونی چاہئے۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جامشورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کی تحلیل عوام کے حق میں ہو، نہ کہ ایک شخص کی خواہش پر ہونی چاہئے۔ اسمبلی تحلیل کرنے کے اختیارات وزیراعلیٰ کے پاس ہوتے ہیں، لیکن اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کی ٹھوس وجوہات ہونی چاہئے۔

متعلقہ خبریں