اہم خبریں

پرویزالہیٰ کااعتماد کا ووٹ لینے سےانکار اعتراف شکست ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کااعتماد کا ووٹ لینے سےانکار اعتراف شکست ہے،اگر ووٹ پورے ہیں تو پھر گریز کیوں؟ایک بیان میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کااعتماد کا ووٹ لینے سےانکار اعتراف شکست ہے،اگر ووٹ پورے ہیں تو پھر گریز کیوں؟انہوں نے کہاکہ چوہدری پرویز الٰہی کا […]

کراچی بھی ہمارا شہر ہے، لیکن نہیں چاہتے کہ پشاور میں اسٹریٹ کرائم بے قابو ہوجائے،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

پشاور(نیوز ڈیسک) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا ہےکراچی بھی ہمارا شہر ہے، لیکن نہیں چاہتے کہ پشاور میں اسٹریٹ کرائم بے قابو ہوجائیں، چار پانچ مہینوں سے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے، صوابی میں پولیس یونیفارم میں چور گھر میں داخل ہوئے اور ڈکیتی کی، یہ بہت سنجیدہ معاملہ […]

ہمارے اراکین اسمبلی کو خریدنے کی تمام کوششیں ناکام ہونگی،مسرت چیمہ

لاہور(نیوزڈیسک)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ ہمارے اراکین اسمبلی کو پیشکشیں کی جا رہی ہیں، 5 پانچ ارب کی بولیاں لگائی جا رہی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ جس کو کھلاڑی اور سب پر بھاری کہا جاتا ہے وہ بھٹو خاندان پر بھاری رہے۔ […]

رانا ثناء، میں وزیراعلیٰ ہاوس میں ہوں، کب آ رہے ہیں سِیل کرنے؟ مونس الہٰی

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ سے پوچھا کہ وہ کب آرہے ہیں سی ایم ہاؤس سیل کرنے۔مونس الہٰی نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ صاحب، میں 8 کلب سی ایم ہاؤس پہنچ گیا ہوں۔انہوں نے کہا […]

پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی اکثریت،وزارت اعلیٰ انکاحق ہے،آصف زرداری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ میرے لیے حمزہ شہباز اور بلاول بھٹو میں کوئی فرق نہیں۔اپنے بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ حمزہ شہباز ان کیلئے بلاول بھٹو سے کم نہیں۔پنجاب کی سیاسی صورت حال پر آصف زرداری کا […]

گورنر پنجاب کے اقدامات غیر قانونی ،عدالت میں چیلنج کرینگے، فرخ حبیب

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات غیر قانونی ہیں اور یہ تمام اقدامات عدالت میں چیلنج ہوں گے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) پاپڑ والے اور ٹی ٹی کے ماہر ہیں، جو لوگ کبھی لندن نہ گئے […]

پنجاب میں اکھاڑ پچھاڑ، چیف سیکرٹری پنجاب تبدیل، آئی جی نے بھی عہدہ چھوڑ دیا

لاہور(نیوز ڈیسک )وفاق نے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کو تبدیل کردیا جب کہ آئی جی پولیس نے بھی اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔پنجاب میں عبداللہ خان سنبل کو چیف سیکرٹری تعینات کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔نئے چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، […]

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسپیشل جج سینٹرل محمد اعظم خان کی عدالت نے متنازع ٹویٹ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔پراسیکیوٹر اور سرکاری وکیل نے دلائل میں درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ اعظم سواتی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کبھی انکاری نہیں ہوئے۔اس […]

تحریک طالبان پاکستان کے حوالےسے ہمیں اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی،بلاول بھٹو زرداری

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق ہمیں اپنی پالیسی پرنظرثانی کرنی چاہیے اور ٹی ٹی پی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے جامع طریقہ کار کی ضرورت ہے۔واشنگٹن میں امریکی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آسان راستہ افغان عبوری حکومت کےساتھ تعاون کا ہے تاکہ […]

نیوزی لینڈ ٹیم نے پاکستان کیلئے اڑان بھرلی،آکلینڈ سے روانہ

آکلینڈ(نیوزڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کراچی میں شروع ہوگا۔نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کےلیے آکلینڈ سے اُڑان بھرلی، جو کل صبح کراچی پہنچے گی۔نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ اسکواڈ نے دورہ پاکستان کےلیے سفر پر روانہ ہوگئی، ٹیم نے آکلینڈ […]