اہم خبریں

عدم اعتماد کا معاملہ حل ہونے تک پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہو سکتی،سپیکرسبطین خان

لاہور(نیوزڈیسک)اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کا معاملہ حل ہونے تک اسمبلی تحلیل نہیں ہو سکتی،پنجاب اسمبلی کا گورنر کا اجلاس تب ہو گا جب ہمارا اجلاس ختم ہو گا ،گورنر موجودہ اجلاس کے دوران سیشن نہیں بلا سکتے،گورنر کا آرڈر بدنیتی پر مبنی ہے ،ہم اپنی گزارشات صدر مملکت کو […]

فواد چودھری ن لیگ کے ٹکٹ کیلئے رابطے کر رہے ہیں،خلیل طاہرسندھو کا دعویٰ

لاہور (نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے چارج نہ چھوڑا تو آرٹیکل 245 کے تحت فوج اور رینجرز طلب کرنے کا اختیار موجود ہے۔پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے چیف وہپ خلیل طاہر سندھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں کوئی تاریخ نہیں دہرائی جائے گی، انہوں […]

بجلی نرخوں میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں،خرم دستگیر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر نے کہاہے کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،ایسا کوئی فیصلہ زیر غور نہیں،محصولات کی وصولی 83 فیصد تک کم ہونے کی خبریں بھی بے بنیاد ہیں،تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیرنے کہاکہ صارفین کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور تاخیر سے […]

پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹ31 دسمبرتک تبدیل کرائے جاسکتے ہیں،اسٹیٹ بینک

کراچی( نیوز ڈیسک)اسٹیٹ بنک نے کہاہے کہ پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹ31 دسمبرکے بعد تبدیل نہیں کرائے جاسکتے،وفاقی حکومت نے گزٹ نوٹیفکیشن F.No.2(1)IF-III/2010 بتاریخ 23 دسمبر 2021 کے ذریعے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹوں کے تبادلے کی آخری تاریخ ایک سال تک بڑھا […]

جنگی طیاروں کی تیاری پاک چین دفاعی تعاون کا بڑاثبوت ہے ،پاکستانی سفیر معین الحق

حیدرآباد(نیوز ڈیسک)چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ چین کا پاکستان کے ساتھ ملکر الخالد ٹینک اور جی ایف 17تھنڈر جنگی طیاروں کی تیاری اصل میں پہلے سے ہی غیر معمولی دفاعی تعاون کا بڑا ثبوت ہے ،ایک مذموم پروپیگنڈا کیا جاتا رہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ،سی پیک منصوبہ پاکستان […]

پی ڈی ایم انتخابات کیلئے تیار ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم انتخابات کیلئے تیار ہے،سردیوں کے2مہینے گزرنےکےبعدانتخابی مہم کابا قاعدہ آغاز کریں گے،مجھے نہیں لگتا عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرینگے، میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئےجمعیت علماء اسلام کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ عمران خان کی پارٹی کے اندر […]

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، حسن علی کی واپسی،فہیم اشرف ٹیم کاحصہ نہیں ہونگے

کراچی(نیوزڈیسک)نیوزی کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ۔ قومی اسکواڈ میں تجربہ کار فاسٹ بولر حسن علی کی واپسی ہوئی ہے جبکہ کامران غلام کو بھی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ڈیبیو کرنے والے محمد علی کے ساتھ ساتھ فہیم اشرف بھی 16 […]

معروف گلوکارہ بلقیس خانم انتقال کرگئیں

کراچی(نیوزڈیسک)ماضی کی معروف کلاسیکل گلوکارہ بلقیس خانم انتقال کر گئیں۔بلقیس خانم سِتار نواز استاد رئیس خان (مرحوم) کی اہلیہ تھیں۔مرحومہ بلقیس خانم کے بھائی محسن رضا بھی معروف موسیقار ہیں۔ان کی نامور موسیقی میں مت سمجھو ہم نے بھلا دیا، انوکھا لاڈلا اورکچھ دن تو بسو میری آنکھوں میں‘ شامل ہیں۔

گندم کی قیمت میں ہو شربا اضافہ، 4100 روپے فی من ہو گئی،غریب پریشان

لاہور(نیوز ڈیسک ) پنجاب کی اوپن مارکیٹ میں نجی گندم کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ ہو گیا،قیمت آسمان تک پہنچنے پر عوام شدید پریشانی کا شکار ہو گئے، قیمت 4100روپے فی من ہو نے سے نیا ملکی ریکارڈ قائم ہو گیا۔ فلورملز کو یومیہ18600ٹن کی بجائے21ہزار ٹن گندم فراہم کی جائے گی جس سے یومیہ […]