کراچی(نیوزڈیسک)نیوزی کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ۔ قومی اسکواڈ میں تجربہ کار فاسٹ بولر حسن علی کی واپسی ہوئی ہے جبکہ کامران غلام کو بھی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ڈیبیو کرنے والے محمد علی کے ساتھ ساتھ فہیم اشرف بھی 16 رکنی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ فاسٹ بولر حارث رؤف انجری سے مکمل نجات حاصل نہیں کر سکے، جس کی وجہ سے انہیں اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا، تاہم انگلینڈ کے خلاف ملتان اور کراچی ٹیسٹ مس کرنے والے نسیم شاہ کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، عبداللّٰہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، محمد نواز، محمد رضوان اور وسیم جونیئر شامل ہیں۔ نسیم شاہ، نعمان علی، سرفراز احمد، سلمان آغا، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔