اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر نے کہاہے کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،ایسا کوئی فیصلہ زیر غور نہیں،محصولات کی وصولی 83 فیصد تک کم ہونے کی خبریں بھی بے بنیاد ہیں،تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیرنے کہاکہ صارفین کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور تاخیر سے ادائیگیوں میں ریلیف دیا گیا،انہوں نے کہاکہ جولائی سے نومبر تک مجموعی ریونیو 91فیصدہے،نومبر کے مہینے کی وصولی کمپیوٹیڈ بلنگ کے مقابلے میں 98فیصدتھی،خرم دستگیرنے کہاکہ ترسیل اور تقسیم کے نقصانات گزشتہ 4 ماہ کے دوران بہتر ہوئے ،انہوں نے کہاکہ وزارت توانائی گردشی قرضوں کو کم کرنے کیلئےاپنی کوششوں میں مختلف اعداد وشمار پر غور کرتی ہے۔انہوں نے پورے ملک میں ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں موٹرویز کی تعمیر محمد نواز شریف کا ویژن تھا جبکہ تھر کول پراجیکٹ بھی میاں نوازشریف کا شروع کیا گیا منصوبہ ہے، ملک بھر میں غربت کا خاتمہ کرنا محمد نواز شریف کا مشن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کے مشن پر عمل پیرا ہے اور مشکل حالات کے باوجود ہم نے آگے بڑھنا ہے، پورے ملک میں ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔