اسلام آباد(نیوزڈیسک)جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم انتخابات کیلئے تیار ہے،سردیوں کے2مہینے گزرنےکےبعدانتخابی مہم کابا قاعدہ آغاز کریں گے،مجھے نہیں لگتا عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرینگے، میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئےجمعیت علماء اسلام کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ عمران خان کی پارٹی کے اندر پھوٹ ہے ،مجھے نہیں لگتا کہ پرویز الہیٰ عمران خان کا ساتھ دیں گے۔