عدم اعتماد کا معاملہ حل ہونے تک پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہو سکتی،سپیکرسبطین خان

لاہور(نیوزڈیسک)اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کا معاملہ حل ہونے تک اسمبلی تحلیل نہیں ہو سکتی،پنجاب اسمبلی کا گورنر کا اجلاس تب ہو گا جب ہمارا اجلاس ختم ہو گا ،گورنر موجودہ اجلاس کے دوران سیشن نہیں بلا سکتے،گورنر کا آرڈر بدنیتی پر مبنی ہے ،ہم اپنی گزارشات صدر مملکت کو لکھیں گے ،تفصیلات کے مطابق سپکرپنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہاکہ مستعفی ہونیوالے وزیرحسنین بہادر دریشک ہمارے ساتھ ہیں،ان کا کہنا تھا کہ گورنر موجودہ اجلاس کے دوران سیشن نہیں بلا سکتے،گورنر کا اجلاس تب ہو گا جب ہمارا اجلاس ختم ہو گا ،اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہاکہ گورنر کا آرڈر بدنیتی پر مبنی ہے ،ہم اپنی گزارشات صدر مملکت کو لکھیں گے ،گورنر کے آرڈر میں لکھا ہے پرویز الہیٰ چودھری شجاعت کا اعتماد کھو چکے ہیں حالانکہ سپریم کورٹ کا حکم ہے پارلیمانی پارٹی کا سربراہ معاملات حل کرے گا،ان کا کہناتھا کہ گورنر نے نان ایشوز کو ایشو بنایا،ابھی معاملہ اسپیکر اور گورنر کے درمیان ہے،سبطین خان کاکہناتھا کہ عدم اعتماد کا معاملہ حل ہونے تک اسمبلی تحلیل نہیں ہو سکتی۔