اہم خبریں

پنجاب میں اکھاڑ پچھاڑ، چیف سیکرٹری پنجاب تبدیل، آئی جی نے بھی عہدہ چھوڑ دیا

لاہور(نیوز ڈیسک )وفاق نے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کو تبدیل کردیا جب کہ آئی جی پولیس نے بھی اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔پنجاب میں عبداللہ خان سنبل کو چیف سیکرٹری تعینات کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔نئے چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، سیکرٹری اطلاعات اور کمشنر ساہیوال کے عہدوں پر بھی تعینات رہے۔عبداللہ خان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 23ویں کامن سے ہے، جو فنانس اور ایڈمنسٹریشن کے شعبوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ عبداللہ خان سنبل مختلف محکموں میں اہم عہدوں پر خدمات کے علاوہ یڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری خزانہ اور کمشنر لاہور فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا دیا ہے، جس کے بعد وہ اقوام متحدہ میں بطور ایڈوائزر پولیس کا چارج سنبھالیں گے۔غلام رسول زاہد ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب تعینات ہیں۔ان کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے 19 ویں کامن سے ہے۔ ایڈیشنل آئی جی غلام رسول زاہد نے 1991ء میں پولیس سروس آف پاکستان جوائن کی۔

متعلقہ خبریں